وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، اہم اجلاسوں میں شرکت متوقع

شائع July 7, 2024
فائل فوٹو ڈان نیوز
فائل فوٹو ڈان نیوز

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کراچی پورٹ پر بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ لیں گے، وزیراعظم کو کراچی میں پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔

اس کے علاوہ شہباز شریف کی کراچی میں برآمدی اور درآمدی شعبے سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات متوقع ہے۔

کراچی دورے کے دوران وزیراعظم ملکی آمدنی میں اضافے، کاروباری برادری کو سہولیات اور برآمدی و درآمدی شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے، اس حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 24 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی آئے تھے، وزیر اعظم شہباز شریف نے وزرا کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی تھی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا، ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ نے شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024