مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی کلگام میں کارروائی، 6کشمیری شہید، 2 فوجی ہلاک

شائع July 7, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کلگام میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، جوابی کارروائی میں 2 فوجی بھی ہلاک ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو ضلع کلگام کے علاقوں موڈرگام اور فریسال چننیگم میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔

بھارتی فوج کی فریسال چننیگم میں کارروائی کے دوران 4 نوجوانوں کو شہید کیا گیا، جب کہ موڈرگام میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے کیمیاوی مواد سے تباہ کیے گئے مکان کے ملبے سے 2 نوجوانوں کی لاشیں ملیں۔

خیال رہے کہ کولگام کے علاقوں موڈرگام اور فریسال چننیگم میں کارروائی کے دوران 2 بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔

اے ایف پی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انسپکٹر جنرل پولیس ودھی کمار بردی نے بتایا کہ حکام نے ضلع کولگام کے دیہات میں دو مختلف کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024