ٹانک: اغوا کاروں نے مزید 4 مزدوروں کو بھی چھوڑ دیا

شائع July 7, 2024
فائل فوٹو: ہیرالڈ
فائل فوٹو: ہیرالڈ

خیبر پختوانخوا کے ضلع ٹانک سے اغوا کیے گئے مزید 4 مغوی مزدوروں کو بھی اغوا کاروں نے چھوڑ دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق 28 جون کو 13 مزدوروں کو گاؤں تتور سے ٹاور پر کام کے دوران اغوا کیا گیا تھا اور اسی روز اغوا کاروں نے 9 مزدوروں کو رہا کردیا تھا اور چار کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

ڈی پی او عبدالسلام خالد نے بتایا تھا کہ ٹانک کے گاؤں تتور میں مزدور 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن پر کام کررہے تھے نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا جہاں اغوا کیے گئے تمام 13 مزدوروں کا تعلق پنجاب سے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد میں پولیس نے 9 مزدوروں کو بازیاب کرا لیا تھا جبکہ مزید 4 کی تلاش جاری ہے۔

اس واقعے کے بعد 20 دن بعد آج اغوا کاروں نے بقیہ چاروں مزدوروں کو چھوڑ دیا۔

مزدوروں کو گاؤں جندر کے قریب چھوڑ کر مسلح افراد فرار ہو گئے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024