• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

یوکرین میں روس کے میزائل حملے، 24 افراد ہلاک، بچوں کا ہسپتال تباہ

شائع July 8, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

روس نے یوکرین کے مختلف شہروں پر حملے میں درجنوں میزائل داغے جس سے کم از کم 24 افراد ہلاک اور کیف میں بچوں کا ایک ہسپتال تباہ ہوگیا جس کے ملبے کے نیچے متاثرین پھنس گئے۔

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق دن کے وقت میں اس غیر معمولی بمباری کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں درجنوں رضاکار، ڈاکٹرز اور امدادی کارکن اوخمدیت پیڈیاٹرک ہسپتال کے ایک حصے کے ملبے کو ہٹا رہے تھے۔

ابتدائی حملوں کے چند گھنٹے بعد سائرن اور دھماکے کی آواز آنے پر پہلے جواب دہندگان کور کے لیے بھاگے کیونکہ یوکرین خود کو روسی فضائی حملوں سے بچانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی افواج نے کیف کے ساتھ ساتھ ملک کے جنوب اور مشرق میں کم از کم پانچ بڑے شہری مراکز پر 40 سے زیادہ میزائل داغے۔

یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب ولادیمیر زیلنسکی نے واشنگٹن میں نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت سے قبل وارسا کا دورہ کیا، جہاں ان کی طرف سے ملک کے اتحادیوں سے مزید فوجی مدد کی اپیل کی توقع کی جا رہی تھی۔

حملوں کی جگہ پر موجود ’اے ایف پی‘ کے نامہ نگاروں نے فضائی حملے کے سائرن اور دھماکوں کی آوازیں سنیں جب میزائل دارالحکومت میں گرے اور گرائے جانے والے میزائلوں کا پیدا ہونے والا ملبہ پورے شہر میں پھیل گیا۔

شہر کے حکام نے بتایا کہ حملے سے کیف میں کئی رہائشی عمارتوں اور ایک دفتر کے بلاک کو بھی نقصان پہنچا ہے جہاں ’اے ایف پی‘ کے نامہ نگاروں نے کاروں کو آگ لگتے ہوئے اور جلے ہوئے صحنوں میں کٹے درختوں کو دیکھا۔

فروری 2022 میں ماسکو کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے روسی افواج نے بارہا دارالحکومت کو بڑے پیمانے پر بیراجز سے نشانہ بنایا ہے اور ڈرونز اور میزائلوں سے کیف پر آخری بڑا حملہ گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024