• KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:09pm
  • LHR: Asr 3:50pm Maghrib 5:27pm
  • ISB: Asr 3:50pm Maghrib 5:28pm
  • KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:09pm
  • LHR: Asr 3:50pm Maghrib 5:27pm
  • ISB: Asr 3:50pm Maghrib 5:28pm

مظفرآباد: نیلم ویلی روڈ پر جیپ گہری کھائی میں جاگری، 15 افراد جاں بحق

شائع July 10, 2024
فائل فوٹو: امتیاز تاج
فائل فوٹو: امتیاز تاج

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں نیلم ویلی روڈ پر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق مظفرآباد میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، نیلم ویلی سے مظفرآباد جانے والی جیپ نیلم ویلی روڈ پر گہری کھائی میں جاگری۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ بارش کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، جیپ میں زیادہ افراد سوار تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 6 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو نکال رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 جنوری 2025
کارٹون : 21 جنوری 2025