• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

موٹرولا کا بہترین کیمرے کا حامل فون متعارف

شائع July 11, 2024 اپ ڈیٹ July 12, 2024
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

اسمارٹ فون بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی موٹرولا نے اپنا بہترین کیمروں کا حامل موٹو جی 85 متعارف کرادیا۔

کمپنی نے موٹو جی 85 کو 67-6 انچ اسکرین اور اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم جب کہ جنریشن تھری کی چپ کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز دیے گئے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ فون مالکان کو چار سال تک سافٹ ویئر اپڈیٹس فراہم کی جاتی رہیں گی۔

موٹو جی 85 کو 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری جب کہ 33 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے اور اسے متعدد رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

موٹو جی 85 کو بیک پر دو جب کہ فرنٹ پر ایک طاقتور کیمرا دیا گیا ہے اور ان میں سونی کیمروں کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا سیلفی جب کہ بیک پر 50 اور 8 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔

کمپنی نے فون کے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کی قیمت پاکستانی 59 ہزار روپے جب کہ 12 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 66 ہزار روپے رکھی ہے۔

فون کو ابھی چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے 16 جولائی کے بعد متعدد ممالک میں پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024