• KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:08pm
  • LHR: Maghrib 6:26pm Isha 7:50pm
  • ISB: Maghrib 6:33pm Isha 7:59pm
  • KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:08pm
  • LHR: Maghrib 6:26pm Isha 7:50pm
  • ISB: Maghrib 6:33pm Isha 7:59pm

ممبئی: ہنسی مذاق کے دوران خاتون تیسری منزل سے گرکر ہلاک

شائع July 17, 2024
—فائل فوٹو: اے پی پی
—فائل فوٹو: اے پی پی

بھارت کے شہر ممبئی کے قریب علاقے میں دوستوں سے ہنسی، مذاق کے دوران ایک عمارت کی تیسری منزل سے گر کر خاتون ہلاک ہوگئی، واقعہ ممبئی سے 30 کلومیٹر دور ڈومبیوالی میں واقع گلوب اسٹیٹ بلڈنگ میں پیش آیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت نگینہ دیوی کے نام سے ہوئی، جس کے عمارت سے گرنے کے مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئے، اطلاع ملتے ہی مناپاڈا پولیس نے حادثاتی موت سے متعلق رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاتون عمارت کی تیسری منزل پر اپنے دوستوں کے ساتھ ہنسی مزاق کر رہی تھیں، ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کس طرح اس کا ایک دوست اسی طرح کے حادثے سے بال بال بچا، قریب سے گزرنے والے لوگوں کی جانب سے فوری رد عمل کی بدولت وہ گرنے سے محفوظ رہا۔

نگینہ دیوی اس عمارت میں بطور نگران کام کرتی تھیں، ان کے اہل خانہ میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہے، ماں کی اچانک موت سے ان کی دنیا اجڑ گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 ستمبر 2024
کارٹون : 31 اگست 2024