• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

خلیل الرحمٰن قمر کا خواتین کی جانب سے اغوا کی خواہش کا پرانا بیان وائرل

شائع July 23, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف ڈراما و فلم ساز خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے ماضی میں خواتین کی جانب سے مردوں کو اغوا کرنے کی خواہش کے بیان کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

خلیل الرحمٰن قمر کی وائرل ہونے والی ویڈیو کم سے کم 4 سال پرانے انٹرویو کی ہے، جس میں وہ خواتین اور مردوں کی برابری کی بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں خلیل الرحمٰن قمر انٹرویو کرنے والی خاتون میزبان سے سوال کرتے ہیں کہ کیا کبھی میزبان نے یہ خبر پڑھی یا سنی کہ پانچ لڑکیوں نے کسی کو اغوا کرلیا؟

ڈراما ساز کے سوال پر میزبان لڑکی ہنس پڑتی ہیں، جس پر خلیل الرحمٰن مزید کہتے ہیں کہ اگر خواتین کو مردوں کی برابری کرنی ہے تو انہیں لوگوں کو اغوا کرنا اور بسوں کو بھی لوٹنا پڑے گا۔

خلیل الرحمٰن قمر کا مزید کہنا تھا کہ اگر خواتین کو مردوں کی برابری کرنے ہے تو وہ پانچ لڑکیوں کی جانب سے مرد کو اغوا کرکے دکھانا پڑےگا۔

ان کے مطابق خواتین جب کسی مرد کو اغوا کریں گی، تبھی انہیں یقین ہوگا اور پتا چلے گا کہ خواتین مردوں کی برابری کر رہی ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ خواتین آئیں، بس لوٹیں اور کسی کو اغوا کریں۔

ڈراما ساز کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے اور لکھا کہ اب ان کی خواہش پوری ہوگئی اور انہیں یقین بھی ہوگیا ہوگا کہ خواتین مردوں کے برابر ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر کی پرانی ویڈیو ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہے جب کہ تین دن قبل ہی انہیں خاتون کی سربراہی میں ایک گینگ نے ڈراما بنانے کے بہانے بلانے کے بعد اغوا کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ان سے نقدی رقم اور سامان بھی لوٹ لیا تھا۔

خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کیے جانے کے بعد پولیس نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان کے اغوا میں ملوث مرکزی ملزمہ خاتون آمنہ عروج سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

بعد ازاں ڈراما ساز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عجیب منطق پیش کی تھی کہ وہ بیمار ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں دن میں سفر کرنے سے روکا ہے، اس لیے وہ رات کو چار بجے خاتون سے ملنے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025