• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

بیٹی کی خاطر دوسری شادی تک نہ کی، اس کی اچھی تعلیم کیلئے نوکریاں کیں، والدہ امر خان

شائع July 24, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ امر خان کی والدہ سینیئر اداکارہ فریحہ جبین نے کہا ہے کہ انہوں نے بیٹی کی بہتر پرورش کی خاطر جہاں دوسری شادی نہ کی، وہیں انہوں نے ان کی اچھی تعلیم و تربیت کے لیے متعدد نوکریاں کیں۔

فریحہ جبین حال ہی میں بیٹی امر خان کے ہمراہ سما ٹی وی مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت اپنی ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ طلاق کے بعد ان کے سابق شوہر بیرون ملک چلے گئے اور انہوں نے اپنی بیٹی کو بھی وہاں بلانا چاہا لیکن انہوں نے بیٹی کو وہاں جانے نہ دیا۔

ان کے مطابق ان کی تعلیم انتہائی کم تھی، جس وجہ سے انہیں مشکلات پیش آئیں، انہوں نے میٹرک تک تعلیم حاصل کر رکھی تھی، جس وجہ سے انہیں اچھی ملازمتیں بھی نہیں ملتی تھیں۔

فریحہ جبین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہون نے کم عمری میں شادی کی تھی اور 17 سال کی عمر سے قبل ہی ان کے ہاں بیٹی امر خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جوانی میں انہیں جس شخص سے عشق ہوا، اسی سے فورا شادی کرلی اور پھر ان کی طلاق بھی ہوگئی، ان کے سابق شوہر اچھے انسان تھے اور وہ بیرون ملک بیٹی کو بلانا چاہتے تھے لیکن انہوں نے امر خان کو وہاں جانے نہ دیا۔

فریحہ جبین کا کہنا تھا کہ انہوں نے تہیہ کرلیا تھا کہ وہ بیٹی کو اچھی تعلیم دلوا کر رہیں گی، اس لیے انہون ںے ان کے لیے بوتیک سینٹرز سے لے کر دوسری جگہ بھی ملازمتیں کیں اور انہوں نے بیٹی کو اچھے اسکول میں پڑھوایا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ غربت کی وجہ سے وہ ہمیشہ اپنی بیٹی کی اسکول فیس لیٹ فیس کے ساتھ آخر میں جمع کرواتی تھیں لیکن اس باوجود انہوں نے ہمت نہ ہاری اور بیٹی کو اچھی تعلیم دلوائی اور بیٹی امر خان نے بھی ان کا بھرم رکھا اور اچھی طرح تعلیم حاصل کی۔

دوسری شادی نہ کرنے کے سوال پر فریحہ جبین کا کہنا تھا کہ انہیں متعدد افراد نے دوسری شادی کی پیش کش کی جب کہ والدہ نے بھی انہیں دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں بندھنے کا مشورہ دیا تھا۔

والدہ نے انہیں کہا تھا کہ وہ جوانی میں طلاق یافتہ ہوگئی ہیں، اس لیے وہ دوسری شادی کرلیں لیکن ساتھ ہی والدہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی بیٹی کی زندگی خراب ہو سکتی ہے، اس لیے انہوں نے بیٹی کی بہتر پرورش اور زندگی کے لیے دوسری شادی نہ کی۔

فریحہ جبین کا کہنا تھا کہ انہون نے اگرچہ بہت مشکلات دیکھیں لیکن وقت گزر گیا اور آج ان کی بیتی پڑھ لکھ کر اچھی جگہ پر موجود ہیں اور انہیں کسی چیز کی کوئی پریشانی نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025