• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm

عدالتی فیصلہ نہ آنے پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج پیر تک مؤخر

شائع July 26, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

وفاقی دارالحکومت احتجاج کی اجازت کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ نہ آنے کی وجہ سے تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں اپنا احتجاج مؤخر کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ریجنل صدر پی ٹی آئی عامر مغل نے بتایا کہ تحریک انصاف نے آج دوپہر تین بجے احتجاج کی کال دے رکھی تھی اور احتجاج کی اجازت کے لیے قانونی راستہ اپناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو 23 جولائی کو درخواست دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور ابھی تک عدالت نے احتجاج کے حوالے سے تحریری اجازت نہیں دی۔

عامر مغل نے آگاہ کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوران سماعت پیر کو احتجاج کی اجازت دینے کا عندیہ ظاہر کیا تھا اور فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کا محفوظ فیصلہ بھی تاحال نہیں سنایا گیا، ہم معزز عدالت اور قانون کا بے حد احترام کرتے ہیں اور اسی لیے پارٹی کی مرکزی قیادت کو اعتماد میں لے کر احتجاج کو پیر تک موخر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی آج وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا لیکن تاحال وہ فیصلہ نہیں سنایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 اکتوبر 2024
کارٹون : 17 اکتوبر 2024