• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، کسی فیصلہ کن مرحلے تک نہیں پہنچے، علی امین گنڈا پور

شائع August 3, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہوتے ہیں، بات چیت ہوتی رہتی ہے لیکن ابھی فیصلہ کن مرحلے تک نہیں پہنچے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری غلطی ثابت ہوئی تو معافی مانگنے کو تیار ہوں، 9 مئی واقعات کے ہم ذمہ دار نہیں تو ہم سے کون معافی مانگے گا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور حقیقی آزادی کے لیے قوم کھڑی رہے گی، ہماری خواتین اب بھی جیلوں میں ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمارے مینڈیٹ کو چھینا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا سوشل میڈیا مجھ پر بھی تنقید کرتا ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اس سے اظہار لاتعلقی کردوں۔

انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کو نوٹسز عمران خان کی ہدایت پر دیے گئے، ہم پارٹی کے اندر یہ معاملات حل کرلیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ مذاکرات اور بات چیت ہوتی رہتی ہے لیکن وہ ابھی فیصلہ کن مرحلے تک نہیں پہنچے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025