• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

اسرائیل: تل ابیب کے قریب چاقو زنی کا واقعہ، 2 افراد ہلاک، 2 زخمی

شائع August 4, 2024
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

اسرائیل کے شہر تل ابیب کے قریب چاقو زنی کے واقعے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 2 دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی ایمرجنسی میڈیکل سروس نے بتایا کہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو ’نیوٹریلائز‘ کرنے کی اطلاع دی ہے۔

میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی سروس نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردانہ حملہ اسرائیل کے تجارتی مرکز تل ابیب کے جنوبی مضافاتی علاقے ہولون میں مختلف مقامات پر پیش آیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے درمیان یہ واقعہ سامنے آیا ہے۔

فورسز نے وضاحت کیے بغیر ایک بیان میں کہا چاقو مارنے والے مشتبہ شخص کو جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ایک پولیس افسر نے ’نیوٹرلائز‘ کر دیا۔

میگن ڈیوڈ ایڈوم نے کہا کہ ایک 70 سالہ خاتون حملے کے فوراً بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر 3 مرد زخمی ہوئے ہیں۔

میگن ڈیوڈ ایڈوم کے مطابق یہ ایک پیچیدہ اور مشکل حملہ تھا جس میں متاثرین 3 مختلف جگہوں پر ایک دوسرے سے تقریباً 500 میٹر (گز) کے فاصلے پر تھے۔

واضح رہے کہ ایران اور مشرق وسطیٰ کے گروہ حزب اللہ نے بدھ کو تہران میں حماس کے سیاسی سربراہ اسمعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس حملے سے چند گھنٹے قبل بیروت میں ایک اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر فواد شکر کو قتل کر دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024