• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

سندھ میں سیلابی صورتحال، حفاظتی اقدامات سے متعلق صوبائی حکومت سے جواب طلب

شائع August 5, 2024
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

سندھ ہائی کورٹ نے ممکنہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال اور حفاظتی اقدامات سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت و دیگر سے 4 ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ممکنہ بارشوں سیلابی صورتحال اور حفاظتی اقدامات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس سال بھی مختلف اداروں کی جانب سے معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس حوالے سے متعلق اداروں کو انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث 2010 اور 2022 میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات پیش آئی۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات کی رپورٹ طلب کی جائے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی، عدالت نے سندھ حکومت و دیگر سے 4 ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025