• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

ستمبر کے آخر میں اسلام آباد میں جلسہ ہوگا، کوئی روک سکے تو روک لے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

شائع August 5, 2024
انہوں نے کہا کہ آج 70 روپے بجلی کا یونٹ ہے اور تیل 145 روپے فی لیٹر ہے — فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ آج 70 روپے بجلی کا یونٹ ہے اور تیل 145 روپے فی لیٹر ہے — فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ستمبر کے آخر میں اسلام آباد میں جلسہ ہوگا، کوئی روک سکے تو روک لے، اگر تم نے اپنا رویہ ٹھیک نہیں کیا تو ڈی چوک میں جلسہ ہوگا۔

صوابی میں جلسے سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے لیڈر نے جو کہا اس پر قائم رہا، اگر حقیقی آزادی نہ لی تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی، آج دہشت گردی ہے تو الزام افغانستان پر لگاتے ہو، تم نے ان کے خلاف اڈے دیے۔

انہوں نے کہا کہ آج 70 روپے بجلی کا یونٹ ہے اور تیل 145 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ پہلی معافی وہ مانگے جنوں نے ہمارا خون بیچا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آج خوف کا بت تھوڑ دیا ہے، ستمبر کے آخر میں اسلام آباد میں جلسہ ہوگا، کوئی روک سکے تو روک لے،اگر تم نے اپنا رویہ ٹھیک نہیں کیا تو ڈی چوک میں جلسہ ہوگا۔

محمود خان اچکزئی نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ تحریک تحفظ پاکستان ایک تحریک ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان خوش قسمت ہے کہ پشتونوں نے ساتھ دیا ہے، پاکستان کو اگر بنانا ہے تو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صوابی ایک تاریخی سرزمین ہے، ہم نے کسی کو گالی دیے بغیر آگے بڑھنا ہے، انصاف کا بول بالا ہوگا تو ملک بنے گا، یہ شہباز اور چوروں کا راستہ روکنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025