• KHI: Maghrib 7:04pm Isha 8:27pm
  • LHR: Maghrib 6:46pm Isha 8:16pm
  • ISB: Maghrib 6:55pm Isha 8:28pm
  • KHI: Maghrib 7:04pm Isha 8:27pm
  • LHR: Maghrib 6:46pm Isha 8:16pm
  • ISB: Maghrib 6:55pm Isha 8:28pm

پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلہ: ارشد ندیم کے اہلخانہ کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

شائع August 8, 2024
نامور پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم— فائل فوٹو: اے ایف پی
نامور پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم— فائل فوٹو: اے ایف پی

پیرس اولمپک میں جیولین تھرو مقابلے کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والے ارشد ندیم کے اہلخانہ نے قوم سے ایتھلیٹ کی جیت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

ارشد ندیم نے ڈان نیوز سے گفتگو میں اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے دعا کریں تاکہ میں اچھا پرفارم کر سکوں اور پاکستان کے لیے میڈل جیتوں۔

میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے نامور ایتھلیٹ کے اہلخانہ نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قوم سے ارشد ندیم کی فتح کے لیے دعاؤں کی اپیل کی۔

ارشد کی والدہ نے کہا کہ میں اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کی بہت شکر گزار ہوں اور پورے ملک سے درخواست ہے کہ میرے بیٹے کے لیے دعا کریں تاکہ میرا بیٹا کامیاب ہو۔

ان کے بھائی نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے بھائی کے لیے دعا کی اور میرے بھائی نے 86 میٹر کی تھرو کر کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

ڈان سے گفتگو میں اہل محلہ نے کہا کہ ارشد نے پہلی ہی تھرو 86 میٹر کی کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فارم میں ہے اور اولمپکس میں انشااللہ میں وہ ضرور سونے کا تمغہ حاصل کرے گا۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم کے سابق اور موجودہ کرکٹرز نے اولمپک مقابلوں کے فائنل میں رسائی پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں بھی ارشد ندیم نے عمدہ کھیل پیش کیا تھا اور فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کر کے پانچویں نمبر پر رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025