• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

میرے پاس کئی سال سے ایک ہی جیولین ہے، کبھی کسی نے مدد نہیں کی، ارشد ندیم

شائع August 10, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

دو دن قبل پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل دلوانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ یہ شکوہ کرتے دکھائی دیے کہ کبھی کسی نے ان کی مدد نہیں کی اور کئی سال سے ان کے پاس ایک ہی جیولین ہے۔

نیو ٹی وی کو کچھ عرصہ قبل دیے گئے ان کے انٹرویو کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے شکوہ کیا کہ حکومت سمیت کسی دوسرے ادارے اور شخصیت نے کبھی ان کی مدد نہیں کی۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت جس مقام پر پہنچے ہیں، اس میں انہوں نے کئی مشکلات دیکھیں اور ان مشکلات کو وہ اور ان کے خدا جانتے ہیں۔

ان کے مطابق وہ جس طرح عالمی سطح پر بغیر سہولیات کے کھیل رہے ہیں، اس دوران پیش آنے والی مشکلات کا اندازہ صرف انہیں ہی ہے اور ان کی مشکلات خدا جانتا ہے۔

ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ وہ کسی سے پیسے نہیں مانگتے، وہ حکومت، اداروں اور مقامی انتظامیہ کو صرف سہولیات فراہم کرنے کا کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پیسے دینے کے بجائے انہیں سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ نئے ایتھلیٹس کو اچھی طرح تیار کر سکیں گے۔

اسی پروگرام میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس کئی سال سے صرف ایک ہی جیولین ہے، جس پر وہ بھی مشق کرتے ہیں اور ان کے پاس سیکھنے کے لیے آنے والے لڑکے بھی پریکٹس کرتے ہیں۔

ان کے مطابق عالمی سطح پر ہر ایتھلیٹ کے پاس 5 یا 6 جیولین ہوتے ہیں اور ان کے پاس بھی اتنے ہی ہونے چاہیے لیکن ان کے پاس کئی سال سے ایک ہی جیولین ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ایک جیولین 7 سے 8 لاکھ روپے مالیت کا ہوتا ہے اور ان کے پاس عالمی سطح کا ایک ہی جیولین ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024