• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:45pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:53pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:45pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:53pm

غزہ میں البطعین اسکول پر حملہ ہولناک، غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے، دفتر خارجہ

شائع August 11, 2024
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

پاکستان نے مشرقی غزہ میں الطبعین اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ہولناک، غیر انسانی اور بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔

الطبعین میں اسکول پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 100 سے زائد شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ بے گھر افراد کو پناہ دینے والے پناہ گزینوں سے بھرے اسکول پر خاص طور پر صبح نماز ادائیگی کے دوران حملہ ایک ہولناک، غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شہری آبادیوں اور تنصیبات کو اندھا دھند نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

ترجمان نے زور دیا کہ غزہ میں ان جنگی جرائم اور نسل کشی کے واقعات پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے اور ہم بین الاقوامی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور اسرائیل کے حامیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے اور غزہ کے عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ غزہ شہر کے الصحابہ کے علاقے میں الطبعین اسکول پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 40 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

محمود بسال نے اس واقعے کو ہولناک قتل عام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عملہ شہدا کی لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسرائیلی حملوں میں بے گھر افراد کو فجر کی نماز کے دوران نشانہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے شہادتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025