• KHI: Maghrib 6:19pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • ISB: Maghrib 5:52pm Isha 7:15pm
  • KHI: Maghrib 6:19pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • ISB: Maghrib 5:52pm Isha 7:15pm

اے ٹی ایم، آن لائن بینکنگ کی ’بندش‘، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی

شائع August 19, 2024
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت اپنے اردگرد ماحول کا سختی سے مشاہدہ کریں — فائل فوٹو
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت اپنے اردگرد ماحول کا سختی سے مشاہدہ کریں — فائل فوٹو

ملک بھر میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش پر نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اے ٹی ایم کی بندش اور آن لائن بینکنگ سے متعلق گمراہ کن معلومات پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اسٹیٹ بینک اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ اے ٹی ایم کی بندش اور آن لائن بینکنگ سے متعلق اب تک کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، بینکنگ انفرااسٹرکچر بشمول تمام اے ٹی ایم درست طریقے سے کام کر رہے ہیں، عوام جھوٹی افواہوں پر کان نہ دھریں اور جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت اپنے اردگرد ماحول کا سختی سے مشاہدہ کریں، اپنی مالی معلومات، پن، پاس ورڈز، یوزر آئی ڈی اور او ٹی پیز کسی غیر متعلقہ شخص سے شیئر نہ کریں،کسی بھی مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے پرہیز کریں، اپنے مالی تحفظ کے لیے سرکاری ذرائع اور تصدیق شدہ معلومات پر بھروسہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں رقم کی ادائیگی کے بڑے پلیٹ فارم ون لنک نے سوشل میڈیا پر زیر گردش رپورٹس کی تردید کی تھی کہ سائبر حملے کے باعث 2 سے 3 روز تک اے ٹی ایمز بند رہیں گے۔

واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر سائبر حملوں کے باعث اے ٹی ایمز کی 2 سے 3 روز تک بندش کی خبریں وائرل ہوئی تھیں، جس پر ون لنک لمیٹڈ کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا تھا، یہ ملک کے بڑے بینکوں کا ایک کنسورشیم ہے اور نمائندہ انٹربینک نیٹ ورک کو چلاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 ستمبر 2024