• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

عمران ہاشمی نے حافظ قرآن ہونے کی خبروں پر وضاحت دے دی

شائع August 22, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

’سیریل کسر‘ کے نام سے مشہور بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے اپنے حافظ قرآن ہونے کی خبروں پر پہلی بار وضاحت دے دی۔

عمران ہاشمی سے متعلق کچھ عرصے سے بھارتی اور پاکستانی سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ حافظ قرآن ہیں۔

جون 2023 میں پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ عمران ہاشمی کو متعدد قرآنی آیات یاد ہیں اور وہ ان کے ساتھ فلموں کی شوٹنگ پر بھی قرآنی آیات پڑھا کرتے تھے۔

حمائمہ ملک ماضی میں عمران ہاشمی کے ساتھ فلموں میں کام کر چکی ہیں اور ان کی جانب سے ایسے دعوے کے بعد ایسی خبریں تیزی سے پھیلنا شروع ہوئیں کہ بھارتی اداکار حافظ قرآن ہیں۔

اپنے حافظ قرآن ہونے کی خبروں پر کچھ عرصہ قبل عمران ہاشمی نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران وضاحت کی تھی، جس کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختصر ویڈیو میں میزبان نے عمران ہاشمی سے سوال کیا کہ کیا یہ بات سچ ہے کہ وہ حافظ قرآن ہیں؟

اس پر عمران ہاشمی نے مختصر اور واضح طور پر کہا کہ اس بات اور دعووں میں کوئی سچائی نہیں، ایسا نہیں، وہ حافظ قرآن نہیں۔

پھر ہندو میزبان نے ان سے وضاحت طلب کی کہ یہ حافظ قرآن کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

اس پر عمران ہاشمی نے جواب دیا کہ حافظ قرآن کا مطلب یہ ہے کہ مقدس کتاب کو دیکھے بغیر اسے درست اور صحیح انداز میں پڑھنا۔

کارٹون

کارٹون : 14 جنوری 2025
کارٹون : 13 جنوری 2025