• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

آن لائن بوسہ دینے کی تصویر شیئر کرنے پر یاسر اور اقرا کو تنقید کا سامنا

شائع August 23, 2024 اپ ڈیٹ August 24, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کو حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو آن لائن بوسہ دینے کی تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر گھر سے دور اہلیہ اقرا عزیز سے ویڈیو کال پر آن لائن بات کرنے کے دوران لیے گئے اسکرین شاٹ شیئر کیے اور مزیدار کیپشن بھی لکھا۔

اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ان کی فلم کراچی سے لاہور ان کے لیے حقیقت بن چکی۔

یاسر حسین کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس میں اقرا عزیز کو شوہر کو آن لائن بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں ایک اور اسکرین شاٹ میں اقرا عزیز کو شوہر کے ہمراہ رومانوی انداز میں بات کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کی تصاویر کو دوسرے سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیا، جہاں صارفین نے دونوں کے آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے یاسر حسین کی پوسٹ پر بھی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ جوڑے پر سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔

اسی طرح بعض افراد نے کمنٹس کیے کہ ایک طرف تو یہ اس طرح کی تصاویر شیئر کرتے ہیں اور پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

کچھ افراد نے یاسر حسین کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کا دل جلا رہے ہیں، اسی طرح کچھ افراد نے دونوں کی رومانوی تصاویر کی تعریفیں بھی کیں اور لکھا کہ ان کی تصاویر میں کوئی خرابی نہیں۔

اسی طرح کچھ افراد نے ان کی تصاویر کو فضول اور بکواس قرار دیا اور لکھا کہ ان کی ایسی فالتو کی چیزیں دیکھ دیکھ کر لوگ تنگ آگئے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025