• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

بھارت: اڑیسہ میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کے بعد ایک ہزار مرغیوں کو مار ڈالا گیا

شائع August 25, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایوائن انفلوئنزا یا برڈ فلو کی انتہائی مہلک قسم H5N1 کے مثبت ٹیسٹ اور وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ایک ہزار سے زیادہ مرغیوں کو مار ڈالا گیا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وبا کا مرکز ریاست کے دارالحکومت بھونیشور سے تقریباً 19 میل دور ضلع پوری میں ہے اور ان مرغیوں کو ایک مقامی پولٹری فارم میں 1800 پرندوں کی موت کے بعد مارا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر آف ڈیزیز کنٹرول ڈاکٹر جگناتھ نندا نے رائٹرز کو بتایا کہ کام جاری ہے اور ہم تقریباً 20ہزار مرغیوں کو مارنے جا رہے ہیں۔

وائرس کی یہ قسم H5N1 پیتھوجینک سمجھا جاتا ہے اور یہ جانوروں جیسے خنزیر، گھوڑے، بڑی بلیوں، کتے اور کبھی کبھار انسانوں میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔

ریوڑوں کی تباہی کے سبب وائرس کا پھیلاؤ حکومتوں اور پولٹری کی صنعت کے لیے تشویش کا باعث ہے جہاں اس سے ناصرف تجارتی پابندیاں لگنے کا امکان ہے بلکہ اس وائرس کے انسانوں میں منتقل ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024