• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ستمبر میں مہنگائی مزید کم ہو کر 9 سے 10 فیصد رہنے کی توقع ہے، وزارت خزانہ

شائع August 30, 2024
اگست میں مہنگائی 9.5 سے 10.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
اگست میں مہنگائی 9.5 سے 10.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اگست میں مہنگائی 9.5 سے 10.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ ستمبر میں مہنگائی مزید کم ہو کر 9 سے 10 فیصد کے درمیان متوقع ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق اگست میں مہنگائی 9.5 سے 10.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ ستمبر میں مہنگائی مزید کم ہو کر 9 سے 10 فیصد کے درمیان متوقع ہے۔

جولائی میں مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برآمدات، درآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کا رجحان ہے جبکہ اگست میں برآمدات 2.5 ارب سے 3.2 ارب ڈالرز کے درمیان متوقع ہیں۔

اگست میں درآمدات کا حجم ساڑھے 4 سے 5 ارب ڈالرز رہنے کا امکان ہے جبکہ اگست میں ہی ترسیلات زر 2.6 ارب سے 3.3 ارب ڈالرز متوقع ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق بیرونی شعبے میں استحکام سے روپیہ مستحکم ہوا ہے، ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں اور مالی سال 2025 کا آغاز مثبت اشاریوں سے ہوا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جاری کھاتوں کا خسارہ بہتر ہوا ہے، ایف بی آر ٹیکس وصولیاں بھی مقررہ ہدف سے زائد رہیں جبکہ زرعی قرضوں کے اجرا میں 24.8 فیصد اضافہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024