• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

لاہور: بھتیجی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا چچا گرفتار، مقدمہ درج

شائع September 1, 2024
—فائل فوٹو: کری ایٹو کامنز
—فائل فوٹو: کری ایٹو کامنز

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھتیجی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا سگا چچا گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کا والد فوت ہو چکا ہے اور یہ چچا کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہ رہی ہے، گرفتار ملزم نے گھر میں بھتیجی سے زیادتی کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ نے تھانہ باٹا پور میں واقعہ کا مقدمہ درج کروایا تھا جس پر پولس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن نے کہا کہ مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024