• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

پیپلز پارٹی ملکی سیکیورٹی پر وزیراعظم کے ہر فیصلے کا ساتھ دے گی، یوسف رضا گیلانی

شائع September 1, 2024
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی میڈیا سے گفتگو کررہے تھے— فوٹو: ڈان نیوز
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی میڈیا سے گفتگو کررہے تھے— فوٹو: ڈان نیوز

چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی اور قومی مسائل پر وزیر اعظم جو بھی فیصلہ کریں گے پیپلز پارٹی ان کا ساتھ دے گی۔

یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مذاکرات کیے ہیں، جب ہم جلاوطن تھے تو اس وقت بھی ہم نے میاں نواز شریف سے بات کی تھی اور میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹیم کے کپتان وزیر اعظم پاکستان ہیں، انہیں فیصلے لینے چاہئیں اور آگے بڑھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے معاملات درست ہو جائیں گے، میں اتحادی کی بات کررہا ہوں لیکن ملک کو درپیش مشکلات پر سب کو اکٹھا ہونا چاہیے۔

مذاکرات میں پیپلز پارٹی کے کردار کے حوالے سے سوال پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اگر وزیراعظم ملکی سیکیورٹی اور قومی مسائل پر کوئی فیصلہ کرے گا تو پیپلز پارٹی ان کا ساتھ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں دہشت گردی کی وجہ اتحاد نہ ہونا ہے، ملک کی حفاظت اور سیکیورٹی کے لیے تمام جماعتوں کو اپنے اختلافات کو بھلا کر ملک و قوم کے لیے ایک ہوجانا چاہیے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ایک زیرک سیاستدان ہیں اور ان سے اور ان کے والد صاحب سے ہماری پرانی وابستگی رہی ہے کیونکہ ان کا تعلق بھی ملتان سے رہا ہے اور ابھی بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ مل کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024