• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بھارت: شدید بارشوں اور سیلاب سے تین ریاستوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک

شائع September 2, 2024
— فوٹو: انادولو
— فوٹو: انادولو

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے تین ریاستوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ترک نیوز ایجنسی ’انادولو‘ کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ ریاستوں میں مغرب میں گجرات اور جنوب میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ شامل ہیں۔

گجرات میں سب سے زیادہ 45 سے زائد اموات ہوئی ہیں، تلنگانہ میں 9 جبکہ آندھرا پردیش میں 10 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

بھارتی فوج کو گجرات میں تعینات کر دیا گیا ہے، جہاں 27 اگست سے سیلاب نے بڑے علاقے کو تباہ کر دیا ہے۔ خصوصی آلات کے ساتھ فوجی اہلکار امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے امدادی کوششوں کو تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا اور متاثرہ رہائشیوں کو پرعزم رہنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ ’میری خواہش ہے کہ متاثرہ افراد بہادر بنیں۔‘

تلنگانہ میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 5 ہزار 960 ڈالر) کے مالی امدادی پیکج کا اعلان کیا۔

ریونت ریڈی نے وفاقی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ اس آفت کی ’قومی آفت‘ قرار دے۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کانگریس رہنماؤں اور کارکنوں سے ریلیف اور ریسکو کی کوششوں کے لیے وسائل کو متحرک کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’میں کانگریس کے رہنماؤں اور کارکنوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ جاری امدادی اور ریسکیو کی کوششوں میں مدد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو متحرک کریں۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024