• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

ملک میں عملی طور پر مارشل لا لگا ہوا ہے، یاسمین راشد

شائع September 7, 2024
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد— فائل فوٹو: آن لائن
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد— فائل فوٹو: آن لائن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ملک میں عملی طور پر مارشل لا لگا ہوا ہے جب کہ عوام عمران خان کی رہائی چاہتی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کل اسلام آباد میں جلسہ ایک کامیاب جلسہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہیں اور کل سب کو پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں، نوجوانوں کی بڑی تعداد جلسہ میں شرکت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے جمہوریت کا جو لبادہ اوڑھا ہوا ہے وہ لبادہ جلد اتر جائے گا، جب ان سے بات کرو تو وہ کہتے ہیں اوپر والوں سے بات کرنی پڑے گی، اوپر والے کون ہیں ہم تو کسی اوپر والے کو نہیں جانتے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے خیال میں تو اوپر بس اللہ تعالیٰ ہے ،ملک میں عملی طور پر مارشل لا لگا ہوا ہے، ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گیے،جن کا ہم مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024