• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

کوئٹہ میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض جاں بحق

شائع September 16, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض جاں بحق ہو گیا جس سے رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کچلاک کے رہائشی عبدالخالق نامی شخص کو پانچ روز قبل فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

عبدالخالق فاطمہ جناح ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے لیکن پانچ دن زیر علاج رہنے کے بعد وہ جاں بحق ہو گئے۔

رواں سال بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور کیسز رپورٹ ہوا ہے اور ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والے مریض کو فاطمہ جناح ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لورالائی سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ منگل خان کی کانگو وائرس کی ٹیسٹ رپورٹس مثبت آگئیں۔

رواں سال بلوچستان میں رپورٹ ہونے والے کانگو وائرس کے کیسز کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024