• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی وفد انتظامات، سیکیورٹی امور کا جائزہ لینے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گیا

شائع September 18, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات اور سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفد میں سینئر منیجر ایونٹس سارا ایڈگر، جنرل منیجر وسیم خان، سیکیورٹی منیجر ڈیوڈ مسکر اور براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل تھے۔

آئی سی سی کا وفد نیشنل اسٹیڈیم، قذافی اسٹیڈیم اور پنڈی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا اور دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا ، آئی سی سی پہلے ہی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دے چکا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ابتدائی شیڈول بھی آئی سی سی کو بھیج چکا ہے۔

پاکستان میں ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آچکا ہے،گروپ اے میں بھارت اور پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں، جب کہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ افغانستان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

ایونٹ کا آغاز میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری سے کراچی میں ہوگا، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 5 مارچ کو کراچی اور 6 مارچ کو راولپنڈی میں ہوں گے، جب کہ فائنل 9 مارچ کو لاہور میں ہوگا، اور 10 مارچ فائنل کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

ڈرافٹ شیڈول:

19 فروری: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

20 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت

21 فروری: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

22 فروری: انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا

23 فروری: نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت

24 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش

25 فروری: انگلینڈ بمقابلہ افغانستان

26 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ

27 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ

28 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان

یکم مارچ: پاکستان بمقابلہ بھارت

2 مارچ: انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ

5 مارچ: پہلا سیمی فائنل (اے ون بمقابلہ بی ٹو)

6 مارچ: دوسرا سیمی فائنل (بی ون بمقابلہ اے ٹو)

9 مارچ: فائنل

10 مارچ: فائنل ریزرو ڈے

سہ فریقی سیریز شیڈول

8 فروری: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

10 فروری: نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ

12 فروری: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

14 فروری: فائنل

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025