• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

دوسرا ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے ہرا دیا

شائع September 19, 2024
فائل فوٹو: ای ایس پی این
فائل فوٹو: ای ایس پی این

پاکستان نے دوسرے ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان ویمنز نے ٹی20 انٹرنیشنل کی تاریخ میں اپنا سب سے بڑا اسکور 181 بناتے ہوئے جنوبی افریقہ ویمنز کو بینک الفلاح ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں 13 رنز سے شکست دے دی۔

اس سے قبل ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور 177 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ تھا جو انہوں نے جون 2018 میں ملائیشیا کے خلاف کوالالمپور میں بنایا تھا۔

اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز بھی ایک ایک سے برابر کردی، سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم جواب میں 4 وکٹوں پر 168 رنز ہی بناسکی۔

منیبہ علی اور گل فیروزہ نے پاکستان کو 25 رنز کا آغاز فراہم کیا، گل فیروزہ 2 چوکوں کی مدد سے10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں، منیبہ علی نے مثبت اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی تاہم ڈیرکسن نے ان کی 34 گیندوں پر 45 رنز کی عمدہ اننگز کا خاتمہ کردیا جس میں6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

سدرہ امین 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے28 رنز بناکر سونے لیز کی گیند پر بولڈ ہوگئیں، ندا ڈار اور کپتان فاطمہ ثنا چوتھی وکٹ کی شراکت میں 60 قیمتی رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہیں، ندا ڈار نے 29 رنز اسکور کیے جس میں 4 چوکے شامل تھے۔

فاطمہ ثنا نے 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 37 رنز اسکور کیے جبکہ عالیہ ریاض نے سات گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز اسکور کیے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔

جنوبی افریقہ کی اننگز میں سونے لیز چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے53 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، کلوئے ٹراؤن نے 30 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہیں ان دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 80 رنز کا اضافہ کیا، کپتان لورا وولوارٹ نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔

سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

فاسٹ بولر تسمیہ رباب کپتان فاطمہ ثنا کی جگہ کنکشن کھلاڑی کے طور پر فیلڈ میں آئیں۔

یاد رہے کہ فاطمہ ثنا کے چہرے پر فیلڈنگ کے دوران گیند لگی تھی, ان کی غیرموجودگی میں منیبہ علی نے قیادت کی ذمہ داری نبھائی۔

پلیئر آف دی میچ ایوارڈ بھی منیبہ علی نے حاصل کیا۔

پاکستانی ٹیم

پاکستانی ٹیم میں منیبہ علی، گل فیروزہ، سدرہ امین، ندا ڈار، فاطمہ ثنا، عالیہ ریاض، صدف شمس، سعدیہ اقبال، نشرہ ساندھو، ڈیانہ بیگ، طوبیٰ حسن شامہ ہیں۔

جنوبی افریقہ

لورا وولوارڈ، زمین برٹس، اینیک بوش، ندین ڈے کلرک، سن لوس،سینالو جفتا، اینری ڈیرکسن، سیشنی نائیڈو، تمی سکھونے، آیندا ہلبی شامل ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024