• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

مولانا طارق جمیل کی بال لگوانے کی ویڈیو وائرل

شائع September 20, 2024
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا پر نامور عالم دین مولانا طارق جمیل کی بال لگوانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو الخیج کلینک نامی ایک یوٹیوب پیج پر شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ مولانا صاحب نے بال لگوانے کے لیے الخلیج کلینک کا انتخاب کیا۔

اس میں مزید لکھا تھا کہ اللہ تعالی مولانا صاحب کو لمبی اور صحت والی زندگی عطا کرے۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی عوام کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔

کچھ لوگوں نے مولانا طارق جمیل کی ویڈیو پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ کچھ لوگوں نے اس عمل پر تنقید کردی۔

محمد فہد نامی صارف نے وائرل ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ ’اگر کسی نے بال لگوائیں ہیں تو اس پر اتنا شور کیوں؟ ماضی میں بھی کئی فنکار اور سیاستدان بالوں سمیت کاسمیٹک سرجری کروا چکے ہیں‘۔

اسد علی نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ ان کی مرضی ہے، ان کی ذاتی زندگی ہے اور ان کو بھی حق ہے، وہ بھی انسان ہیں‘۔

زاہد اقبال نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’دیکھ رہے ہو، سادگی کی باتیں کرنے والے خود لاکھوں کے بال لگوا رہے ہیں‘۔

مبشر تاجی نامی صارف نے کمنٹ کیا کہ ’یہ کس صحابی سے ثابت ہوتا ہے؟ اس سے اچھا کسی غریب کی بیٹی کی شادی کروادیتے‘۔

ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اللہ کی طرف سے گنج پن قبول کرلیتے’۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025