• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

آئی سی سی وفد کا کراچی، راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اظہار اطمینان

شائع September 20, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد نے کراچی اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی آئی سی سی وفد سے ملاقات ہوئی، جس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سیکیورٹی انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی، وفد نے کراچی اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی سی سی وفد نے کراچی اور راولپنڈی اسلام آباد کے سیکیورٹی انتظامات کو بھی تسلی بخش قرار دیا، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کرا دی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا، تمام ٹیموں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا پاکستان میں انعقاد ایک اعزاز ہے، جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے اس کے مطابق انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام ٹیموں کے کھلاڑی پرامن اور محفوظ ماحول میں کرکٹ کے کھیل کو انجوائے کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025