• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

پاک۔انگلینڈ کرکٹ سیریز: دوسرا ٹیسٹ کراچی سے ملتان منتقل

شائع September 20, 2024
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی کے بجائے اب ملتان میں 15 سے 19 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق بقیہ دونوں ٹیسٹ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق کھیلے جائیں گے جس کے مطابق پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر تک ملتان میں اور تیسرا ٹیسٹ 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی میں ہوگا۔

ٹیسٹ میچ کی کراچی سے ملتان منتقلی کا سبب چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کام کا جاری ہونا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 30 اگست سے 3 ستمبر کے دوران کراچی میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا تھا۔

جاری بیان میں کہا گیا تھا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاری کے لیے تعمیراتی کام کی وجہ سے یہ مشکل فیصلہ کیا، اپنے قابل قدر شائقین کی قدر کرتے ہیں لیکن ان کی صحت اور حفاظت ہمارے لیے اہم ہے، یہ تعمیراتی کام آئی سی سی چیمپینزٹرافی کے لیے اسٹیڈیم کو بہترین سہولتوں میں لانے کے لیے ہے۔

پی سی بی نے کہا تھا کہ کراچی ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت معطل کردی گئی، جن لوگوں نے ٹکٹ خرید لیے ہیں، ان کی رقم انہیں واپس کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ دورہ پاکستان کے لیے انگلینڈ نے 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا، انگلش ٹیم کی قیادت انجری سے واپسی کرنے والے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کریں گے۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں ریحان احمد، شعیب بشیر، ہیری بروک، کرس ووکس، جو روٹ، اولی اسٹون، جارڈن کاکس شامل ہیں، ان کے علاوہ گس ایٹکنسن، زیک کرالی، بین ڈکٹ، برائیڈن کارس، جیک لیچ اور دیگر کھلاڑی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025