• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

ایس سی او اجلاس: اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 روز کیلئے تعطیل کا اعلان

شائع October 7, 2024
اسلام آباد میں فوج آرٹیکل 245 کے تحت سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے گی — فائل فوٹو: اے پی پی
اسلام آباد میں فوج آرٹیکل 245 کے تحت سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے گی — فائل فوٹو: اے پی پی

وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تین روز کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے 14، 15 اور 16 اکتوبر کو راولپنڈی، اسلام آباد میں تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کانفرنس کے انعقاد میں سہولت کے لیے جڑواں شہروں میں تین روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سمیت دیگر ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے۔

ایس سی او سمٹ کے دوران وفاقی دارالحکومت میں فوج آرٹیکل 245 کے تحت سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے گی۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025