• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

حکومت کی طرف سے پہلے مرحلے میں بند کی جانے والی مجوزہ آئی پی پیز کے نام سامنے آگئے

شائع October 7, 2024
آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی — فائل فوٹو: ڈان
آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی — فائل فوٹو: ڈان

حکومت کی جانب سے مہنگی بجلی کے معاملے پر بند کی جانے والی 5 مجوزہ آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے نام سامنے آگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں تقریباً 2400 میگاواٹ صلاحیت کی 5 آئی پی پیز بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے بند کی جانے والی آئی پی پیز میں 1200 میگاواٹ صلاحیت سے زیادہ کی حبکو، 362 میگاواٹ صلاحیت کی اے ای ایس لال، 224 میگاواٹ کی اٹلس پاور شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 136 میگاواٹ کی صبا پاور ، 450 میگاواٹ کی روش پلانٹ کو بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے قائم کردہ ٹاسک فورس کے آئی پی پیز سے مذاکرات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ بجلی کی ’بڑھتی ہوئی قیمتوں‘ کو کم کرنے کے لیے معاہدوں پر نظر ثانی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024