• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:32pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:57pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:00pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:32pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:57pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:00pm

شمالی وزیرستان: میر علی میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن، 2 خارجی ہلاک

شائع October 9, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 2 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آ نے کہا کہ ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد ملا، افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک کردیے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کارروائی کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ شہید ہونے والے 5 بہادر سپاہیوں میں لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔

مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے جب کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 10 اکتوبر 2024
کارٹون : 9 اکتوبر 2024