• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:32pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:57pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:00pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:32pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:57pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:00pm

صدر مملکت کا کراٹے چیمپئن شپ جیتنے پر شاہ زیب رند کو 10 کروڑ روپے کا چیک

شائع October 9, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سنگاپور میں عالمی کراٹے کامبیٹ چیمپئن شپ جیتنے پر شاہ زیب رند کو 10 کروڑ روپے کا چیک دیا ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں شاہ زیب سےملاقات کی اور انہیں سنگاپور میں عالمی کراٹے کامبیٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔

بیان کے مطابق صدر مملکت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شاہ زیب رند کو ان کی شاندار کامیابی پر 10 کروڑ روپے کا چیک دیا۔

صدر مملکت نے سنگاپور میں کراٹے کے کھیل میں ملک کا نام روشن کرنے پر شاہ زیب رند کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے جنہیں مواقع دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے۔

صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ شاہ زیب خان مستقبل میں بھی ملک کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔

یادر رہے گزشتہ ماہ مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر نے اس وقت تاریخ رقم کی جب انہوں نے سنگاپور میں کراٹے کمبیٹ چیمپئن شپ (کے سی-49) جیت کر پاکستان کی طرف سے پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بنے۔

اپنی جیت پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان شاہ رند نے کہا تھا کہ خواب کی تعبیر مل گئی۔

اس کامیابی کے بعد وطن واپسی پر کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی حکام اور مداحوں کی بڑی تعداد نے شاہ زیب رند کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 10 اکتوبر 2024
کارٹون : 9 اکتوبر 2024