مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئینی ترمیم پر مشاورت ہوئی، بیرسٹر گوہر

شائع October 9, 2024
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئینی ترمیم پر مشاورت ہوئی— فائل فوٹو: ڈان نیوز
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئینی ترمیم پر مشاورت ہوئی— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات مفید رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئینی ترمیم پر بات چیت ہوئی۔

ڈان نیوز کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے پی ٹی آئی وفد نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

پی ٹی آئی کے وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، حامد خان شامل تھے جبکہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا غفور حیدری، مولانا عبدالواسع، اسلم غوری ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئینی ترمیم پر مشاورت ہوئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی کہ آئینی ترمیم پر جو فیصلہ ہوگا وہ ملک اور پارلیمان کے حق میں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025