• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

شکار پور: کچےکے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ، ایس ایچ او شہید

شائع October 9, 2024 اپ ڈیٹ October 10, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں کچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے دوران اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) شہید ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کی نفری فائرنگ کی اطلاع پر موقع پر پہنچی تھی، فائرنگ مہر اور جتوئی قبیلے کے درمیان ہوئی۔

فائرنگ کو روکنے کے دوران ایس ایچ او سہراب اوڈھو شہید ہوگئے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ کچے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025