• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کپتان اور ہیڈکوچ کے اصرار کے باوجود بابراعظم دوسرے ٹیسٹ سے باہر

شائع October 13, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ کے لیے تجربہ کار بلے باز بابراعظم کو ڈراپ کرنے کی سفارش کے بعد مایہ ناز بلے باز کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرکٹ انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے حال ہی تشکیل کردہ نئی سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل اہم ملاقات ہوئی جس میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے آؤٹ آف فارم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا مشورہ دیا گیا۔

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کی حمایت کرتے ہوئے انہیں بہترین بلے باز قرار دیا تھا۔

کپتان سمیت قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن کلیپسی نے بھی بابراعظم کی حمایت کرتے ہوئے انہیں مزید وقت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے دسمبر 2022 کے بعد سے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں، یہاں تک کہ وہ کسی اننگز میں نصف سنچری بھی اسکور نہیں کرسکے ہیں۔

آؤٹ آف فارم بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف ایک فلیٹ وکٹ پر جہاں انگلش بلے بازوں نے آسانی سے ڈبل اور ٹرپل سنچریاں اسکور کی، وہ دونوں اننگز میں صرف 35 رنز بناسکے اور یوں وہ گزشتہ 18 اننگز میں نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

اس خراب فارم کو دیکھتے ہوئے عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی، سابق آئی سی سی امپائر علیم ڈار، تجزیہ کار حسن چیمہ پر مشتمل پی سی بی کی نئی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بابراعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کی رائے دی، تاہم ان ملاقاتوں میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور کوچ جیسن کلیپسی شامل نہیں تھے۔

خیال رہے کہ بابراعظم نے 2019 سے اب تک فرسٹ کلاس کرکٹ مقابلوں میں حصہ نہیں لیا اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ بابراعظم 20 اکتوبر سے شروع ہونے والی قائداعظم ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

نو منتخب سلیکشن کمیٹی نے صرف بابراعظم کو ڈراپ کرنے کی سفارش نہیں کی بلکہ ممکنہ طور پر شاہین شاہ آفریدی کو بھی دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

چونکہ ابرار احمد ملتان ٹیسٹ میں بیمار ہوگئے تھے لہذا ان کے متبادل کے طور پر نعمان علی اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

بعدازاں بابر اعظم کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا اور وہاس میچ کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ بابراعظم وائٹ بال کرکٹ میں مسقل مزاجی سے رنز کررہے ہیں لیکن 2019 سے 2022 تک ان کا شمار بہترین ٹیسٹ بلے بازوں میں ہوتا تھا، اس عرصے میں انہوں نے 25 ٹیسٹ میچوں میں 62 کی اوسط سے 8 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔

پاکستان اور انگلیند کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہورہا ہے، انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ اننگز اور 47 رنز سے جیت کر پاکستان کو مسلسل چھٹے ٹیسٹ میں شکست سے دوچار کر دیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024