• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm

کوہستان میں دو قبائل کے درمیان جائیداد کے تنازع پر مسلح تصادم، 5 افراد ہلاک

شائع October 13, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں دو قبائل کے درمیان جائیداد کے تنازع پر مسلح تصادم میں خاتون سمیت 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق کوہستان کے دور افتادہ علاقے کولائی پالس میں دو قبائل کے درمیان جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں اکثر زمین اور جائیداد کے تنازع پر فائرنگ اور ایک دوسرے پر حملے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوتا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 14 اکتوبر 2024
کارٹون : 13 اکتوبر 2024