• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:48pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:48pm

آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے وزیر خزانہ امریکا روانہ

شائع October 20, 2024
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو: رائٹرز
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو: رائٹرز

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق اپنے دورے کے دوران وزیر خزانہ چین، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے ہم منصب قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریثری ڈیپارٹمنٹس کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل بنکوں بالخصوص مشرق وسطی کے سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیر خزانہ دورے کے دوران سرمایہ کاری فورمز اور سیمنارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے، وزیر خزانہ منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 اکتوبر 2024
کارٹون : 20 اکتوبر 2024