• KHI: Asr 4:21pm Maghrib 5:57pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:45pm Maghrib 5:23pm
  • KHI: Asr 4:21pm Maghrib 5:57pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:45pm Maghrib 5:23pm

سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ

شائع October 23, 2024 اپ ڈیٹ October 24, 2024 12:03am
کتے کے کاٹنے پر بروقت ویکسین نہ ملنے سے ریبیز ہوجاتی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
کتے کے کاٹنے پر بروقت ویکسین نہ ملنے سے ریبیز ہوجاتی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

صوبہ سندھ میں رواں سال کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا جس سے اب تک 12 شہری انتقال کرچکے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق صوبہ سندھ میں رواں سال ستمبر تک کتوں کے کاٹنے سے 12 شہری انتقال کرچکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد کو کتوں نے کاٹ کر زخمی کیا ہے۔

انچارج ڈاگ بائیٹ کلینک سول ہسپتال ڈاکٹر رومانہ فرحت کے مطابق کتوں کے کاٹنے کے یومیہ 120 کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، بچے اور بزرگ افراد کم مزاحمت کے باعث زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں 27 ہزار 333، فروری میں 27 ہزار 473، مارچ میں 29 ہزار 426 کتوں کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

رواں سال اپریل میں 25 ہزار 514، مئی میں 25 ہزار 311، جون میں 22 ہزار 305، جولائی میں 22 ہزار 558 کیسز، اگست میں 22 ہزار 575 اور ستمبر میں 24 ہزار سے زائد کتے کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

رومانہ فرحت کے مطابق کتوں کے کاٹنے پر کم از کم 15 منٹ کے لیے ڈیٹرجنٹ، صابن سے متاثرہ جگہ کو دھونا چاہیے اور اینٹی ریبیز ویکسین اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کرنا چاہیے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اکتوبر 2024
کارٹون : 23 اکتوبر 2024