• KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:40pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:40pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:45pm

لکی مروت: نماز کی ادائیگی کے دوران دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ، زیر تربیت کیڈٹ شہید

شائع October 25, 2024
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نماز کی ادائیگی کے دوران مسجد پر خارجی دہشت گردوں کے حملے میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیر تربیت کیڈٹ عارف اللہ شہید ہوگیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق خارجی دہشت گردوں نے نماز مغرب کی ادائیگی کے دوران لکی مروت کی ایک مسجد پر حملہ کیا، اس دوران ملٹری اکیڈمی کاکول کے زیر تربیت کیڈٹ عارف اللہ نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے 19 سالہ عارف اللہ نے جام شہادت نوش لیکن کئی نمازیوں کی جانیں بچائیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا کہ مسجد میں نماز کی حالت میں نمازیوں پر حملہ کرنے کا ایسا گھناؤنا اور بزدلانہ فعل ان خوارج دہشت گردوں کے حقیقی نظریے کی عکاسی کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر بیان میں بتایا گیا کہ عارف اللہ شہید کا تعلق لکی مروت تھا، شہید پاکستان ملٹری اکیڈمی میں زیر تربیت تھے، شہادت کے وقت جی سی عارف اللہ چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے گھر آئے ہوئےتھے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ جی سی عارف اللہ شہید نے سوگواران میں والدین، چار بھائی اور چار بہنیں چھوڑے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 اکتوبر 2024
کارٹون : 25 اکتوبر 2024