• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm

کراچی: ریسٹورنٹ میں کرسی اٹھانے پر دو با اثر خاندانوں میں جھگڑا، ویڈیو وائرل

شائع October 28, 2024
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نجی فوڈ چین کے ہوٹل میں بغیر اجازت کرسی اٹھانے پر دو بااثر خاندانوں کی خواتین کے آپس میں لڑنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دونوں بااثر خاندانوں کی خواتین کو ایک دوسرے کے قریب ہوٹل میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے پوش علاقے ڈے ایچ اے کے ہوٹل میں بغیر اجازت کرسی اٹھائے جانے کے بعد دوسرے خاندان کی خواتین ہوٹل سے نکلنے لگتی ہیں، تاہم ہوٹل سے نکلتے وقت ایک خاتون دوسرے خاندان کی خاتون سے ٹکرا جاتی ہیں، جس پر معاملہ مزید خراب ہوجاتا ہے۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو خواتین کے ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد دونوں میں بحث شروع ہوجاتی ہے، جس درمیان ایک خاندان کے وہاں موجود مرد بھی بحث میں کود پڑتے ہیں اور وہ دوسرے خاندان کی خواتین سے بات کرنے لگتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاندان کے مردوں کے کودنے کے بعد دوسرے خاندان کے مرد بھی ہوٹل کے اندر داخل ہوتے ہیں اور وہ بھی بحث کرنے لگ جاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں خاندان میں جاری بحث جلد ہی مار پیٹ اور ہاتھا پائی میں تبدیل ہوجاتی ہے اور دونوں خاندانوں کے تمام افراد ایک دوسرے سے لڑ پڑتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں خاندانوں کے لڑنے کے بعد ہوٹل میں موجود باقی افراد ڈر جاتے ہیں اور وہ وہاں سے نکلنے اور بھاگنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اسی حوالے سے نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائی نیوز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جس خاندان کی خواتین نے بغیر اجازت کرسی اٹھائی تھی مبینہ طور پر ان کا تعلق سیکریٹری داخلہ سندھ کے خاندان سے تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ واقعے کا یک طرفہ مقدمہ بھی دائر کرکے دوسرے خاندان کی خواتین اور مردوں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں گرفتار خواتین کو چھوڑ دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دوسرے خاندان کی جانب سے مقدمہ دائر نہیں کروایا گیا یا پھر ان کی شکایت پر مقدمہ درج نہیں ہوا۔

فوری طور پر پولیس نے واقعے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا، دوسری جانب سوشل میڈیا پر مذکورہ واقعے پر بحث کی جا رہی ہے کہ اعلیٰ اور پڑھے لکھے خاندانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین صرف کرسی اٹھانے پر لڑ پڑیں؟

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024