• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

شائع October 29, 2024
— فائل فوٹو: عبداللہ زہری
— فائل فوٹو: عبداللہ زہری

بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل پروموم میں رات گئے مسلح افراد نے ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کیا، فائرنگ کے نتیجے میں ڈیم کی دیکھ بھال پر معمور 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجگور کی تحصیل پروم میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا، مسلح افراد نے کمپنی مشینری کو آگ لگانے کے بعد فائرنگ بھی کی۔

نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، ضلعی انتظامی حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد تعمیراتی کمپنی کےکیمپ میں سیکورٹی پر مامور تھے جب کہ مسلح افراد نے کمپنی کی مشینری کو بھی نذر آتش کردیا۔

مقامی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد میں سے 3 کا تعلق پنجگور اور ایک کا تعلق سندھ سے ہے جب کہ ایک کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پنجگور سے ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجگور کے علاقے پروموم میں ڈیم پر کام کرنیوالے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا، ڈیم کی دیکھ بھال پر معمور مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق دو زخمی ہوئے، لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ضلعی انتظامی افسران جائے موقع پر موجود ہیں اور واقعہ کی تحقیقات کی جاررہی ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت کی اور دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

صدر پاکستان نے کہا کہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کی دشمن ہیں، دہشت گرد بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوں نے حملے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024