• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

پاک-انگلینڈ سیریز کے دوران انگلش ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کے گھر میں چوری

شائع October 31, 2024
کچھ نقاب پوش افراد نے برطانیہ میں کیسل ایڈن میں انگلش کپتان کے گھر پر چوری کی — فائل فوٹو: اے ایف پی
کچھ نقاب پوش افراد نے برطانیہ میں کیسل ایڈن میں انگلش کپتان کے گھر پر چوری کی — فائل فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: بین اسٹوکس ایکس
— فوٹو: بین اسٹوکس ایکس
— فوٹو: بین اسٹوکس ایکس
— فوٹو: بین اسٹوکس ایکس

انگلش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر پر نقاب پوش گینگ نے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے دوران ڈکیتی کی واردات میں قیمتی اشیا چرا لی۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ انگلش کپتان بین اسٹوکس نے بتایا کہ ڈکیتی کے دوران ان کے اہلخانہ کو کسی قسم کا جسمانی نقصان نہیں پہنچا، تاہم ان کے گھر سے بہت سی قیمتی اشیا چوری کی گئی ہیں۔

چوری کی واردات ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے دوران ہوئی جب بین اسٹوکس کی اہلیہ کلیئر اور ان کے بچے لیٹون اور لبی گھر میں موجود تھے۔

بین اسٹوکس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ’17 اکتوبر کی شام کو کچھ نقاب پوش افراد نے کیسل ایڈن کے علاقے میں میرے گھر میں چوری کی۔‘

انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ’چور زیورات، قیمتی سامان اور دیگر اشیا چوری کرکے فرار ہوگئے، ان میں بہت سی اشیا میرے اور اہلخانہ کے لیے یادگار کے طور پر تھیں۔‘

انہوں نے اپنے پیغام میں لوگوں سے چوروں کی شناخت کرنے میں مدد کی درخواست کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس جرم کی سب سے بھیانک بات یہ ہے کہ یہ اس وقت کیا گیا جب میری اہلیہ اور 2 بچے گھر میں موجود تھے، لیکن شکر ہے ان میں سے کسی کو بھی کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔‘

بین اسٹوکس نے کہا کہ ’اس امید میں کہ ہم ذمہ داران کو تلاش کر سکیں میں کچھ چوری شدہ اشیا کی تصاویر شیئر کر رہا ہوں جن کی مجھے امید ہے کہ آسانی سے پہنچانی جائیں گی۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرا ان تصاویر کو شیئر کرنے کا مقصد ان لوگوں کو پکڑنا ہے جنہوں نے یہ کام سرانجام دیا۔‘

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025