• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

دکی: مسلح افراد نے پنجاب جانے والے کوئلے کے ٹرکوں کو آگ لگادی

شائع November 4, 2024
— فوٹو: ڈان
— فوٹو: ڈان

کوئٹہ کے علاقے دکی کے علاقے چمالنگ کول فیلڈ میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلے سے لدے ٹرکوں پر حملہ کرکے پنجاب جانے والے 3 ٹرکوں کو آگ لگ گئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مختر روڈ پر کلی کچ کے علاقے کے قریب پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے ٹرکوں کو روکنے کے لیے پہلے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ٹرکوں کو روکنے کے بعد مسلح افراد نے ان میں سے تین کو آگ لگا دی جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گئے، حملے کی فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

زخمی ڈرائیور کی شناخت حبیب اللہ حمزہ زئی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق مختر سے ہے اور اسے لورالائی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ان میں سے دو ٹرک کوئلے سے لدے ہوئے تھے جب کہ تیسرا خالی تھا اور تینوں ٹرک پنجاب جا رہے تھے۔

واقعے کے بعد لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

یاد رہے کہ فروری کے بعد سے، دکی میں کوئلے کی کانوں، ٹرکوں اور مزدوروں پر حملوں میں تیزی آئی ہے ، پچھلے حملوں میں 21 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔

دوسری جانب، ضلع دکی کے منڈی تک علاقے میں کوئلے سے لدے ٹرک سڑک کنارے گہری کھائی میں الٹ گئے جس کے نتیجے میں دو ٹرک ڈرائیوروں کی موت ہو گئی۔

سینئر پولیس افسر ہمایوں خان نصر نے بتایا کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹرک ڈرائیوروں سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گرے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں ڈرائیوروں کی شناخت صابر خان اور سمیع اللہ خان کے طور پر کی گئی ہے جو ضلع ژوب سے تعلق رکھتے ہیں۔

امدادی ٹیموں نے لاشوں کو نکالنے کے لیے کھدائی کرنے والی مشین کا استعمال کیا جس کے بعد دونوں لاشوں کو دکی کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024