• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

سری لنکا اے کے خلاف ہوم سیریز کیلئے محمد ہریرہ پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر

شائع November 5, 2024
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد ہریرہ کو سری لنکا اے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق محمد ہریرہ ٹیم کی قیادت کریں گے، فاسٹ باؤلرز محمد وسیم جونیئر اور خرم شہزاد انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

محمد ہریرہ کو سری لنکا اے کے خلاف 11 سے 29 نومبر تک کھیلی جانے والی ہوم ریڈ اور وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ہوم سیریز 2 چار روزہ اور 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل ہوگی۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے دو 4 روزہ میچوں کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ ایک روزہ میچوں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

وائٹ بال اسکواڈ میں عبدالصمد، حیدر علی، معاذ صداقت، محمد حارث، عمران جونیئر اور روحیل نذیر نے ایشین ٹیمز ایمرجنگ کپ سے اپنی جگہ کو برقرار رکھا ہے جبکہ عبید شاہ، محمد عمران، سراج الدین اور عبید شاہ پہلی بار شاہینز ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

سری لنکا اے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے 22 نومبر کو کھلاڑی اسلام آباد میں جمع ہوں گے، 3 ایک روزہ میچ کی سیریز 25، 27 اور 29 نومبر کو کھیلی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025