• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:31pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:32pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:31pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:32pm

ٹرمپ کی فتح کے بعد جو بائیڈن کا امریکیوں سے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے پر زور

شائع November 7, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بھاری مارجن سے فتح کے بعد خطاب میں امریکیوں سے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اقتدار کی پرامن منتقلی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکی صدر نے کاملا ہیرس کی شکست کے بعد اپنا پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں انتخابی نظام کی شفافیت پر شکوک و شبہات ختم کردینے چاہیں، جو ڈونلڈ ٹرمپ کی 2020 میں اپنی شکست تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے پیدا ہوئے تھے۔

انہوں نے امریکیوں سے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک چیز جو میں امید کرتا ہوں کہ ہم کر سکتے ہیں، چاہے آپ نے جس کو بھی ووٹ دیا ہو، وہ یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو حریف کے طور پر نہیں بلکہ بطور ہم وطن امریکی دیکھیں۔‘

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون پر صدر بننے کی مبارکباد دی ہے اور انہیں اقتدار کی پرامن منتقلی کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 جنوری کو ’امریکا میں اقتدار کی پرامن منتقلی ہوگی۔‘

سبکدوش ہونے والے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے پر اپنے حامیوں سے امید نہ ہارنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’ یاد رکھیں ایک شکست کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ہارے ہیں۔’

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے کی جانے والی باتیں چار قبل سال الیکشن میں شکست سے دو چار ہونے ڈونلڈ ٹرمپ کی باتوں سے بالکل مختلف تھیں، جن کے حامیوں نے شکست کے بعد 6 جنوری 2021 امریکی دارالحکومت پر دھاوا بولا تھا۔

جو بائیڈن نے نو منتخب امریکی صدر کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی ہے،ج و ان کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بدترین صدارتی مباحثے کے بعد پہلی ملاقات ہوگی جس نے انہیں انتخاب کی دوڑ سے باہر ہونے پر مجبور کیا تھا۔

دوسری طرف فلوریڈا میں موجود ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنی انتقال اقتدار کی ٹیم کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

ان کی انتخابی مہم کی جانب سے بدھ کو دیر گئے اعلان کیا گیا تھا کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنی قیادت میں ملک کی خدمت کرنے والے لوگوں کا انتخاب کریں گے۔

دریں اثنا، دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کو بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

بھاری اکثریت ملنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کی زیادہ تر پالیسیوں کو ختم کیے جاسکتا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024