• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس 93 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح عبور کر گیا

شائع November 8, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی جاری رہا اور ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 93 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 771 پوائنٹس یا 0.83 فیصد اضافے کے بعد 93 ہزار 291 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 92 ہزار 520 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 4 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 1078 پوائنٹس یا 1.19 فیصد اضافے کے بعد 91 ہزار 938 پر پہنچا تھا۔

اگلے روز (5 نومبر) کو پھر بینچ مارک انڈیکس تاریخ کی بُلند ترین سطح 92 ہزار 304 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تاہم 6 نومبر کو انڈیکس 282 پوائنٹس تنزلی کے بعد 92 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر آگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024